اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو منشیات ضبط کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی جانب سے ضبط کی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالرز بنتی ہے۔ انٹیلی جنس پروفائیلنگ اور رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر اے این ایف نے اسکریپ کے 7 کنٹینرز کو مشکوک قرار دیا۔ گوجرانوالہ روانہ ہونے سے پہلے 7 درآمدی کنٹینرز کی نہایت باریک بینی سے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ جامع تلاشی کے نتیجے میں اے این ایف نے ایک کنٹینر کے اندر چھپائی گئی کوکین برآمد کر لی۔واضح رہے یہ انسدادِ منشیات کے حوالہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوکین ضبط کرنے کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی