i پاکستان

اے این ایف کی کراچی میں کاروائی، کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدتازترین

September 19, 2022

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مین کورنگی روڈ پر کی گئی کارروائی میں 3 موٹر کاروں کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران مجموعی طور پر تین کاروں سے 252 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 4 مزمان کو موقع پرگرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی