i پاکستان

اے این ایف کی کارروائی، سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیتازترین

October 07, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف ) نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔اے این ایف نے مکران کوسٹل لائن کے قریب منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا، جیونی کے قریب سمندر میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بڑی مقدار میں آئس برآمد ہوا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کئی گھنٹوں پر محیط آپریشن میں مجموعی طور پر 60 کلو آئس برآمد ہوئی، برآمد آئس مختلف پیکٹوں اور ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی