i پاکستان

9مئی جلائو گھیر ائو کے مقدمات ،جے آئی ٹیز کی تفتیش مکمل،علیمہ ، عظمی خان ،فواد چودھر ی سمیت تمام ملزمان قصوروار قرا رتازترین

November 08, 2024

9مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جے آئی ٹیز نے جلائوگھیرائو کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ،تفتیش میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ،عظمی خان اورفوادچودھری سمیت تمام ملزمان قصور وار قراردیئے گئے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور 9مئی جلائوگھیرائو کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی، جج اے ٹی سی نے کہاکہ ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان پیش ہوں۔ دوسری جانب جے آئی ٹیز نے جلائو گھیراوئوکے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ،تفتیش میں فوادچودھری، علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانتوں میں ولی خان قصور وار نہیں پایا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا، عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی