i پاکستان

9 مئی،عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارجتازترین

July 22, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں سے متعلق تینوں درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔ دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے دریافت کیا کہ جب ہم یہ کیس سن رہے ہیں تب عمران خان زیر حراست ہیں ؟ وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ جی، وہ اس وقت زیر حراست ہیں۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ 9 جولائی کو ہماری ضمانتیں انسداد دہشتگری عدالت سے خارج ہو گئیں، ہم نے 13 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ اس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آفیشل ریکارڈ سے دیکھنا ہے کہ درخواستیں کب دائر ہوئیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ ریکارڈ سے ثابت نہیں ہو رہا کہ 13 جولائی کو آپ نے درخواستیں دائر کیں، اس پر وکیل نے کہا کہ ہم ان درخواستوں کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔ یاد رہے کہ عمران خان نے جناح ہاس، تھانہ شادمان اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانتیں خارج کرنے کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی