i پاکستان

9 مئی پرتشدد احتجاج مقدمہ،شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیعتازترین

July 04, 2023

شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کو پرتشدد احتجاج کے تناظرمیں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ضمانت میں پندرہ جولائی تک توسیع کر دی ۔ شاہ محمود قریشی ایڈیشنل سیشن جج سیدمحمد ہارون شاہ کے سامنے پیش ہوئے،تاہم وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث دلائل نہ ہو سکے۔عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی