i پاکستان

9 مئی واقعات،بانی پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیعتازترین

April 04, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔سابق وزیراعظم کی وکلا ٹیم نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے ، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16اپریل تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی