i پاکستان

9 مئی واقعات،اسد عمر، شاہ محمود کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکمتازترین

July 07, 2023

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو پیش آئے واقعات کے کیس میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 21جولائی تک توسیع کر دی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے 3 مقدمات میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی