i پاکستان

9 مئی واقعات، عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارجتازترین

June 11, 2024

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی )سرگودھا کے جج نے 9 مئی جلائو گھیرائو کیس میں پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ دوسری جانب عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ عمرایوب دن بھر عدالت کے باہر موجود تھے، پولیس نے انہیں اندر نہیں آنے دیا، پولیس ایکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اے ٹی سی جج نے 9 مئی مقدمات کی سماعت نہ کرنیکی پنجاب حکومت کی درخواست مستردکردی۔سرگودھا میں اپوزیشن لیڈر کو عدالت میں جانے سے روکنے پر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا اور واک آئوٹ کیا ۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کو عدالت داخلے سے روکے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی