i پاکستان

9 مئی مقدمات،فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیعتازترین

August 07, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔بدھ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے مقدمات میں نامزد فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کی۔ فواد چودھری آج عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں مقف اپنایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر اسلام آباد میں توہین عدالت کے کیس میں پیش ہوئے ہیں، اس لیے آج ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 9 مئی کو جلا وگھیرا وکے دو مقدمات میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی