بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ایڈمن جج منظر علی گل کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی مین پی ٹی آئی ن کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ اے ٹی سی ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت ملتوی کی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 8مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت ملتوی ہوئی جب کہ دیگر 4 مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں زیر التوا ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی