انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔اے ٹی سی لاہور میں عسکری ٹاور سمیت سانحہ نو مئی کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہونا تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ئوں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ اور تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی