انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت مقدمات میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ راستے بند ہیں، علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آباد میں ہیں، ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے علیمہ خان ، عظمی خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکرلی اور جناح ہاس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات پر مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی