9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے وکلا نے ایک بار پھر عدالت سے بحث کیلئے مہلت مانگ لی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلا گھیرا کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جے آئی ٹی نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ عالیہ حمزہ کے وکلا نے ایکبار پھر عدالت سے بحث کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی