i پاکستان

9 مئی کیس،علی امین گنڈاپور کی 12 مقدمات میں ضمانت منظورتازترین

April 16, 2024

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی