i پاکستان

9 مئی کے حملہ آوروں کو ملکی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا، رانا ثنا اللہتازترین

July 19, 2023

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کرنے والے جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایک ایسا بندہ ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی