i پاکستان

750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15جولائی کو ہو گیتازترین

July 06, 2024

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 جولائی بروزپیر کو ہو گی جو رواں سال کی 13ویں اور مجموعی طور پر99ویں قرعہ اندازی ہے۔مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کاایک،دوسراانعام 5لاکھ روپے کے3 اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں 15 جولائی کی صبح9 بجے ایک خصوصی تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جا ئے گا جبکہ تقریب میں کاروباری شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد شرکت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی