i پاکستان

60سے زائد امریکی اراکین ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہتازترین

October 24, 2024

امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں تعاون کا مطالبہ کر دیا۔ایوان نمائندگان کے اراکین کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے نام لکھنے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے۔خط میں صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز رکھا جائے۔ خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔خط کی لکھنے والے اراکین کی قیادت کرنے والے امریکی رکن گریگ کیسارکا کہنا تھا کہ امریکی اراکین کی جانب سے امریکی خارجہ پالیسی کے دیرینہ ناقد اور واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھنے والے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے اجتماعی مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہوئے اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی