i پاکستان

6 ستمبر کی عام تعطیل نہیں، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، وزارت اطلاعاتتازترین

September 05, 2024

وزارت اطلاعات و نشریات نے 6 ستمبر یوم دفاع کی عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے چھٹی کی تردید کردی۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے، جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں کہ حکومت نے 6 ستمبر 2024 بروز جمعے کو یوم دفاع کی مناسبت سے عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی