ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ6 سال سے کہہ رہا ہوں سپریم کورٹ میں بہت بڑی دراڑ ہے، سپریم کورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، سپریم کورٹ کے ججز کو ایک ہو جانا چاہئے،سپریم کورٹ میں دراڑ بہت سنگین ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کو کئی بار کہا گیا ایک پارٹی کے کیسز کو نہ سنیں۔توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی