پنجاب پولیس اسپشل سیل نے 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری غلام عباس 2018 سے گوجرانوالہ پولیس کو خاتون کے اغوا اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔ اسپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ سعودی پولیس کے ساتھ قریبی رابطوں سے مجرم کو گرفتارکر لیا گیا ، سعودی ٹیم نے پاکستانی مجرم کو ڈی پورٹ کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 70 ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی