i پاکستان

5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے، وزارت اوورسیز کا انکشافتازترین

September 06, 2024

وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے ۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ چکے ہیں۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 سے اگست 2024 تک 32 لاکھ 75 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت اوورسیز کی جانب سے یہ بھی کیا گیا ہے کہ میزبان ممالک کے مطالبے پر پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی