i پاکستان

40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں، سروےتازترین

August 08, 2024

پاکستان میں کتنے فیصد افراد کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیں گیلپ سروے نے اس بارے میں رپورٹ جاری کردی۔ گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔ سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ ان ایس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستانی متحرک ہیں۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی