i پاکستان

4 ماہ میں پاکستان کو 1 ارب 72 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، دستاویزتازترین

November 27, 2024

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 1 ارب 72 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 8.88 فیصد فنڈز ہی حاصل ہوسکے۔ یہ بات اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی فنانسنگ سے متعلق جاری رپورٹ میں بتائی ہے ۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بیرونِ ملک سے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ تھا۔ پاکستان کو چار ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔ دستاویز کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی طور پر 2 ارب 72 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے 25 کروڑ 98 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 72 کروڑ ڈالر سے زائد فراہم کیے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 9 ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈیپازٹس میں توسیع ملنے کا امکان ہے، اس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی