i پاکستان

2سال کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہتازترین

July 15, 2024

گزشتہ 2 برسوں کے دوران بجلی کیبنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی صارفین پر فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا ہے۔ مستقل سرچارج ملاکر 2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے، بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، جولائی تا اکتوبر 2022 بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 91 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا۔ جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23 روپیکا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا، جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے بجلی کیبنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا گیا اور سرچارج عائد کیا گیا، صارفین نے سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں اضافیکابوجھ الگ بردداشت کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی