وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم لانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ نئی ترمیم پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں، حکومت حال ہی میں منظور کی گئی 26 ویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی