i پاکستان

27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے، بیرسٹر گوہرتازترین

October 28, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم بارے سنا ہے، اس بار بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے پہلے کیا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ تمام بے بنیاد کیس بناتے ہیں کہ آپ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے، سپریم کورٹ کے باہر تقریب کی تھی کہ ایسی کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہیے جس سے آزاد عدلیہ پر قدغن لگ جائے، یہ تمام بے بنیاد کیس ہیں ہم ان میں بری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترمیم کے بارے میں سنا ہے اس بار بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے پہلے کیا تھا، ہم عدلیہ سے یہی درخواست کرتے آ رہے تھے آپ ایکشن لے لیں، اگر آپ پارٹی کے نمبر توڑ کر اپنے نمبر پورے کریں گے تو مائینارٹی والے نمبر توڑ کر حکومت بنائیں گے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں چیف جسٹس سے کوئی اعتراض نہیں، ہم نے ہمیشہ کہا سارے ججز ہمارے ہیں، چیف جسٹس ہمیشہ سینئر جج بنتا ہے، ہمارا موقف یہی تھا کہ سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی