i پاکستان

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کومبارکباد، ثابت ہوگیا پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،گورنر سندھتازترین

October 21, 2024

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پرقوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک بیان کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد عدالتی اصلاحات سے زیرالتوا مقدمات کا تیز رفتار حل یقینی ہو گیا۔ ہرایک رکن قومی اسمبلی اورسینیٹرزکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ترمیم کی منظوری کے لیے تمام جماعتوں نیاہم کردار ادا کیا، ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی