i پاکستان

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورتازترین

January 02, 2026

26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ 26 نومبر احتجاج کیس کی راولپنڈی عدالت میں سماعت ہوئی،علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں ،ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست عدالت میں دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔عدالت میں 8 گواہان پیش ہوئے اور دو گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی ،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی