i پاکستان

24نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی نے جڑواں شہروں کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دیتازترین

November 20, 2024

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جڑواں شہروں کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنمائوں کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔اسی طرح راولپنڈی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چودھری اجمل صابر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی