i پاکستان

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، سانڈ سسٹم نصبتازترین

November 18, 2024

24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا۔جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے۔ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج کے لیے پی ٹی آئی نے تیاریاں تیز کرلیں اور خصوصی کنٹینر تیار کرلیا، جس میں سانئوڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا جبکہ کانٹینر میں کانفرنس روم، واش روم، بیڈ روم سمیت دیگر سہولت موجود ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے اور اسی کنٹینر سے تقاریر کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 13 نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے دعوی کیا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے۔ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی