i پاکستان

24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 172 مریض رپورٹتازترین

October 16, 2024

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 172 مریض رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کیمطابق راولپنڈی سے 157ڈینگی بخار کیمریض سامنے آئے، لاہور سے ڈینگی بخار کے 8،جہلم سے 2 گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، سرگودھا،اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات روز کے دوران 904 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال صوبے میں اب تک ڈینگی کے 3771 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی