i پاکستان

23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان،پی ٹی ڈی ایم نے الرٹ جاری کردیاتازترین

January 19, 2026

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔خاص طور پر مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی توقع ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی تصدیق کی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات سے نمٹا جا سکے۔خاص طور پر مری میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمے چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب : شدید دھند کے باعث مسافروں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ۔ ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک، بند ہے جبکہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند کے باعث موٹر ویز کی بندش، ٹریفک کا غیر متوقع دبا قومی شاہرات پر منتقل ہوتا ہے۔موٹروے پولیس قومی شاہرات پر ٹریفک کے بہا کو یقینی بنا رہی ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر نہ کریں تاکہ محفوظ رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی