امریکی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات میں بے مثال تبدیلی کا سال تھا۔سفیرپاکستان نے نئے سال پر پیغام میں کہا کہ تقریبا 8 دہائیوں پر محیط تعلقات میں گزشتہ سال نمایاں مثبت تبدیلی آئی، 2025 میں پاک امریکا اعلی قیادت کے مابین متعدد روابطہ قائم ہوئے۔رضوان شیخ کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ شراکت داری وقت کی کسوٹی پر پورا اترے گی، پائیدار تعلقات کیلئے یکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی