i پاکستان

2025 کا دسمبر 65 برسوں میں ساتواں سب سے زیادہ گرم دسمبر قرارتازترین

January 05, 2026

دسمبر 2025 گزشتہ 65 برسوں کے دوران پاکستان کا گرم ترین دسمبر بن گیا۔محکمہ موسمیات نے دسمبر 2025 کی ماہانہ موسمیاتی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں ملک بھر میں دسمبر کے دوران دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔محکمہ موسمیات نے دسمبر 2025 کو گزشتہ 65 سال میں ساتواں سب سے زیادہ گرم دسمبر قرار دیدیا۔ سندھ اور بلوچستان میں دسمبر کے دوران غیر معمولی گرم موسم غالب رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت کئی علاقوں میں دسمبر کے دوران بارش معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی