i پاکستان

190ملین پاونڈ ریفرنس،عدالت کا وکیل صفائی کی عدم حاضری پر اظہار برہمی، سماعت(آج) تک ملتویتازترین

September 24, 2024

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف زیر سماعت 190 ملین پانڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی، عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری برہمی کا اظہار اور آخری موقع دیتے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی منگل کو ۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران وکیل عثمان گل علالت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔ وکیل صفائی کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر اور منظور کر لی گئی۔ پراسیکیوشن نے مقف اپنایا کہ نیب گواہ 23 ویں مرتبہ عدالت پیش ہو رہے ہیں، وکلا صفائی اپنی جرح مکمل نہیں کر رہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کے معاون سے مکالمہ کیا کہ آپ کی درخواست پر ہائی کورٹ کی ڈائریکشن موجود ہے کہ ٹرائل جاری رکھا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اب آپ تعاون نہیں کر رہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری برہمی کا اظہار اور آخری موقع دیتے ہوئے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی