i پاکستان

190ملین پاؤنڈ کرپشن ، چیئرمین پی ٹی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیعتازترین

June 19, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے 4 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کردی۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث جبکہ پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی