i پاکستان

190 ملین پانڈ ریفرنس،بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظورتازترین

July 02, 2024

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پانڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے۔ سردار مظفر نے کہا کہ 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت5 جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی