i پاکستان

190 ملین پائونڈز کیس، بشری بی بی پیش ہوئیں نہ ملزمان نے جوابات جمع کرائے، سماعت کل تک ملتویتازترین

November 20, 2024

190 ملین پائونڈز کیس میں ملزمان نے عدالت میں جوابات جمع نہیں کرائے اور نہ ہی بشری بی بی پیش ہوئیں۔ عدالت نے کل (جمعہ )تک سماعت ملتوی کردی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ قبل ازیں عدالت نے ملزمان کو بدھ کے روز 342 کے سوال ناموں پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کررکھی تھی۔ملزمان کی جانب سے بدھ کو بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہیں کرائے اور نہ ہی ملزمہ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ان کی جانب سے طبی بنیاد پر حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔دوران سماعت نیب کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے استثنا کے باوجود تاحال اپنا پلیڈر مقرر نہیں کیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل جمعہ 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی