i پاکستان

17 سالہ لڑکے سے زیادتی کا دوسرا ملزم گرفتارتازترین

August 16, 2024

راولپنڈی میں 17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے زیادتی کے دوسرے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم اویس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحے کے زور پر 17 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اویس کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل ملزم کا ساتھی فرقان بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروا لیا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ زیادتی، تشدد اور ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے۔ ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی