پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ 14 اگست کو 25 کروڑ عوام گھروں سے باہر نکلے،گاڑیوں اور گھروں پر پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائے جائیں،عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جائے،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں چل رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی صدرجو باہیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی پالیسیوں کو پاکستان کے 25 کروڑ عوام آٹھ فروری کو مسترد کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فورا رہا کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی