پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان آزاد ہوا تھا۔پاکستان میں نظام حکومت درست چل رہا ہے،آئینی مدت پوری کریں گے،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پوری پاکستانی قوم جوش اور جذبے کے ساتھ 14 اگست کا دن منائیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک جمہوری نظام چل رہا ہے،موجودہ حکومت اپنی ائینی مدت پوری کرے گی،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بجلی اور گیس میں ریلیف دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی