i پاکستان

10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتویتازترین

August 09, 2024

10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹان کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ عدالت پیش نہ ہوئے، عوامی تحریک کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے ارکان ایس پی سیف المرتضی، ڈی ایس پی محمد اعظم اور اسد مظفر کو بطور گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی