i معیشت

زرعی ماہرین کی موسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایتتازترین

August 07, 2023

زرعی ماہرین کی طرف سے امرود کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدائت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی