i معیشت

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 49 فیصد کمیتازترین

July 08, 2024

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں 1.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 49 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں ملک میں 2.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، جون 2024 میں ملک میں 0.11 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں چھ فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 0.11ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے مقابلہ میں جون میں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر54 فیصدکااضافہ ہوا، مئی میں ملک میں 0.07 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو جون میں بڑھ کر0.11 ملین ٹن ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی