ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کاشتکاروں کو خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دیکر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے ساتھ ساتھ اضافی پیداوار برآمد بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زیتو ن کی کاشت کیلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو با آسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیتون میں کلیاں بننے کیلئے موسم سرما کے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار چڑھاؤ ایک سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیتون کی کاشت کیلئے مزید رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی