i معیشت

تل کی کاشت کے نمائشی پلاٹوں کے لئے کاشتکاروں کو 20اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایتتازترین

April 11, 2023

محکمہ زراعت پنجاب نے تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت تل کی کاشت کے نمائشی پلاٹوں کے لئے کاشتکاروں کو 20اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق تیلدار اجناس کی کاشت کی فروغ کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت منتخب اضلاع کے12 ایکڑ تک قابلِ کاشت اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ تل کے نمائشی پلاٹ کے اخراجات زیادہ سے زیادہ15 ہزار روپے فی ایکڑ ادا کئے جائیں گے۔قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔کاشتکاروں کے لئے نمائشی پلاٹ کے علاوہ تین ایکڑ مزید رقبہ پر تل کی کاشت کا پابند ہوگا۔ مقابلہ کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkسے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔فارم فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔کاشتکار درخواستیں اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 20 اپریل 2023 تک جمع کرواسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے خواہشمند کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر04299200752پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی