i معیشت

سرسوں اور کینولا کی نئی اقسام کی تیاری سے درآمدی بیج کی شرح میں کمی ریکارڈتازترین

July 10, 2023

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سرسوں اور کینولا کی نئی اقسام کی تیاری سے درآمدی بیج کی شرح میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان دنیابھر میں کینو پیداکرنے والا تیسرا، کپاس کا چوتھا، گندم کا پانچواں، کماد کا آٹھواں اور دھان پیداکرنے والا 13واں بڑاملک بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کے باوجود رواں سال پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوارہوئی ہے جن میں آری کی دریافت کردہ اقسام کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ آبادی میں اضافہ کے باعث فی کس کاشتہ رقبہ میں کمی ہوئی ہے لیکن آری کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی وجہ سے غذائی اجناس کی فی کس دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے غذائی اجناس لیبارٹری اور بائیوٹیکنالوجی ریسرچ لیبارٹری کی کارکردگی کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی