i معیشت

سورج مکھی کاشت کرکے کم وقت میں زیادہ زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے، نظامت زرعی اطلاعاتتازترین

August 23, 2023

پاکستان ہرسال350 ارب روپے سے زائدخوردنی تیل کی در١مد پر خرچ کرتاہے لہٰذا42 فیصد تک تیل کی مقدار کے حامل سورج مکھی کی کاشت کے ذریعے کم وقت میں زیادہ زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق پاکستان ملکی خوردنی تیل کی کل ضرورت کا تقریباً14 فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی86 فیصد کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے در١مد کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان کی جانب سے اربوں روپے تیل کی امپورٹ پر خرچ کرنے سے ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ پڑ رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ روغن دار اجناس میں سورج مکھی کی فصل کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ سورج مکھی کے بیجوں میں تیل کی مقدار 42 فیصد تک ہوتی ہے اور ا س میں 24 فیصد لحمیات بھی پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تیل انسانی صحت کیلئے عام طور پر اور دل کے مریضوں کیلئے خاص طور پر مفید ہے نیزسورج مکھی کا تیل عام کولہو سے نکال کر گھر میں صاف کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کم دورانیہ کی فصل اور 110 سے 130 دن کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی سال میں دو فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی