i معیشت

شرح سود میں اضافہ،فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر میں بحران سنگین ہونے کا خدشہتازترین

March 03, 2023

ڈالر کی اونچی اُڑان اور شرح سود میں اضافے سے فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹرمیں پہلے سے موجود بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، صنعتی تنظیموں نے احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر نے ڈالر کی بے لگام قیمت اور شرح سود میں اضافے کو انڈسٹری کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فیکٹریوں اور کارخانوں کی مکمل بندش کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔برآمد کنند گان کا کہنا ہے کہ مخدوش صورتحال میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جاری ڈاؤن سائزنگ مزید تیز ہو سکتی ہے۔فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر کی حکومت سے اپیل ہے کہ اس انڈسٹری کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی